اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی 7 سے 8 اکتوبر 2026 تک پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد آمد پر وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے بحرینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔