لکی مروت: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور لکی مروت میں ہزاروں کارکنان اور شہری مارچ میں شریک ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ کرک کی طرف روانہ ہوں گے، جہاں موجود ہزاروں افراد کی تعداد کل ان شاء اللہ لاکھوں میں تبدیل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرک سے صوابی پہنچنے تک لاکھوں افراد کا سمندر ہوگا اور تحریک ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید پھیلتی جائے گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک کے دوران ہر روز نیا پلان دیا جائے گا، جبکہ صوابی پہنچنے تک یہ تحریک ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہوگی اور ہر چوک ڈی چوک بن چکا ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لکی مروت سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے ہزاروں افراد قافلے میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا آج کرک کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں رات قیام متوقع ہے۔