عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں خصوصی اعزاز مل گیا

کراچی: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں ہاؤس فل کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا۔

ستمبر 2026 میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد عاطف اسلم کو دیا جانے والا خصوصی اعزاز اور ان کی تصویر اوبر ایرینا کی ایک دیوار پر آویزاں کر دی گئی ہے، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومورو ایکس ٹوگیدر سمیت دیگر معروف فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اوبر ایرینا میں اپنے اعزاز سے متعلق دیوار دکھاتے نظر آئے۔ ان کی اس کامیابی پر متعدد معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

اوبر ایرینا میں ستمبر 2008 سے ہاؤس فل یا خصوصی تقریبات میں شرکت کرنے والے نمایاں فنکاروں اور کھلاڑیوں کو خصوصی برلن بڈی بیئر پیش کیا جاتا ہے۔

برلن بڈی بیئر جرمن دارالحکومت برلن کی ثقافتی شناخت سے گہری وابستگی رکھتا ہے اور اسے شہر کی معروف علامتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے