پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تمام معاملات پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ منتخب وزیراعلیٰ کے خلاف وفاقی وزیر کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے