وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی ولی عہد کو گرمجوشی سے نیک تمنائیں پیش کیں اور پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے