ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے حمایت کا اعادہ

کراچی (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بجرڈے سے ملاقات کی جو سالانہ العلا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومی کے موقع پر ہوئی۔ کانفرنس میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی مسائل اور مواقع پر بات کی جاتی ہے۔

محمد اورنگزیب اور اینا بجرڈے کی ملاقات کے دوران کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال جبکہ توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور مالیاتی اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

اینا بجرڈے نے پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلیے ورلڈ بینک کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پروگرام کے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلیے مؤثر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے