تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹوگو کے پرچم والے آئل ٹینکر ٹرینڈ کو نشانہ بنانے اور قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ٹینکر کو جمعرات کی رات نشانہ بنایا گیا اور آگ لگنے کے بعد اسے روک لیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے دعویٰ کیا کہ ٹینکر نے امریکی فوج کی ترغیب پر آبنائے ہرمز سے ایران کے مقرر کردہ راستے کے برخلاف گزرنے کی کوشش کی، جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے ٹینکر کی درست پوزیشن، استعمال کیے گئے ہتھیار، عملے اور کارگو سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔