میری اطلاع کے مطابق بانی کی ہسپتال منتقلی کا پلان آخری لمحےمیں تبدیل ہوا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بانی کی ہسپتال منتقلی کا پلان آخری لمحےمیں تبدیل ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم کافی آگے جا چکےتھے، ہماری کوششوں پر پانی ڈالا گیا اگربانی کا شفا میں علاج ہو جاتا توبہت اچھا ہوجاتا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں کوششیں دوبارہ کروں گا رابطے نہیں چھوڑا کرتے، ابھی تک جتنی بات چیت ہوئی تھی وہ صرف بانی کی صحت کےحوالےسےتھی ،کور،سیاسی کمیٹی اعلامیہ کے ذریعے واضح کر دیا تھا کوئی شفا ہسپتال نہ جائے، بانی کو شفاء کے بجائے پمز لے گئے وہاں بھی وہ علاج نہیں کیا گیا جو ضروری تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر آج بھی عمل ہو سکتا ہے اگر سننے والے سن رہےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن پر نمبر لگ گیا جلد سماعت کی بھی درخواست کی ہے، متحدہ اپوزیشن اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی ، عوامی مسائل اجاگر اور حکومت کا احتساب کریں، ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی نہ ایسا کہا ہے، بانی کی ایک بہن نےبات ضرورکی جس میں بتایا ان کوپمز لے جایا گیا ، ہماری توہین عدالت درخواست سپریم کورٹ حکم پرعملدرآمد کی ہےیہ سول توہین عدالت ہے، بانی سے گزشتہ منگل ہونے والی ملاقات پر نورین نیازی خوش تھیں، ہمارے لیے بانی کی صحت اور سیکیورٹی اہم ہے، اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، عدلیہ،الیکشن کمیشن اور صوبائی معاملات پر اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ میری اوربانی کی ملاقات سےمتعلق زیرگردش سی سی ٹی وی جعلی ہے  ، بانی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے تھا  ، بانی کا علاج سیدھا معاملہ تھا جس نے بھی روکا اچھا نہیں کیا ، جس نےبھی آخری لمحے پر بانی کی ہسپتال منتقلی کا پلان تبدیل کیا غلط کیا ، ہمارا رابطہ تھا رابطے ہوتے ہیں اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا تھا ہماری بات ہوئی تھی ، بانی کے حوالے سے ہمیں بھی سیکیورٹی خدشات تھے ،حکومت نےکبھی نہیں بتایا شفا ہسپتال منتقلی سےمتعلق سیکیورٹی خدشات ہیں  ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے