سعودی عرب، 11 ہزار 656 غیرقانونی تارکین ملک بدر

ریاض (عرب میڈیا) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 20 ہزار237 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 11 ہزار 656 غیرقانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 جنوری سے 4 فروری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 12 ہزار687 اقامہ قانون، 4 ہزار 318 غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 232 قانون محنت کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 555 غیرقانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا، ان میں 57 فیصد ایتھوپین، 40 فیصد یمنی اور3 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں 61 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 32 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے مملکت میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے