بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 79 واں جشن آزادی روایتی جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منایا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ، ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسلری کے لان میں پرچم کشائی کی۔
یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے۔
ہائی کمیشن کے مطابق تقریب میں بنگلا دیش میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد، بنگلادیشی دوستوں، طلبہ، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔
تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اس موقع پر ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے ’پاکستان کے تاریخی مقامات‘ کے عنوان سے مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والے بنگلا دیشی طلبہ میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تہران میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کی تقریب
ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
ایران میں پاکستانی سفیر نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے اورکہا کہ پاکستانی کمیونٹی پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔