مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے ڈرٹی ٹرکس اپنائیں، پیپلزپارٹی نے 2 دن پہلے ایکشن کمیٹی کیساتھ چوک میں ہنگامہ کرایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثنااللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو میرپور الیکشن میں جیسے ہی ہار کا معلوم ہوا تو دھاندلی کا طوفان اٹھادیا، پیپلزپارٹی نے کل صبح سے ہی دھاندلی کابیانیہ بنایاہواتھا، الیکشن کوسبوتاژ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے ڈرٹی ٹرکس اپنائیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کا ڈرامہ کیاگیا، کیا مکوں اور گالیوں سے بھی قاتلانہ حملہ ہوا ہے؟ پیپلزپارٹی نےایل اے 31 کے حلقے کو ڈسٹرب کرنے کیلئے زور لگایا، پیپلزپارٹی نے2دن پہلے ایکشن کمیٹی کیساتھ چوک میں ہنگامہ کرایا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ آزادکشمیر میں صاف اورشفاف انتخابات ہوئے، آزاد کشمیرمیں مسلم لیگ ن نےسادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، مجموعی طورپر 45 میں سے23 کا نمبر مسلم لیگ ن نے حاصل کرلیا، آزاد کشمیرمیں عوامی مینڈیٹ سےحکومت قائم ہوگی، تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کونشستیں ملیں گی، نوازشریف کا کشمیریوں سےکیا گیا وعدہ پورا ہوگا۔