پینٹاگون کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ، امریکی میڈیا کا دعوی

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون کومیزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے،جس کے باعث عسکری حکام  اس بات پر غور کررہے ہیں امریکا جوابی کارروائی تیز کرے یا نہیں۔

فاکس نیوز کےمطابق ایران سےمتعلق حالیہ تنازع سے قبل امریکا کے پاس پیٹریاٹ دفاعی نظام کے تقریباً 2 ہزار 300 انٹرسیپٹرز موجود تھے،تاہم تنازع کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 827 رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھاڈ دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز بھی 452 سے کم ہو کر 278 رہ گئے ہیں، جس سے امریکا کی میزائل دفاعی صلاحیت پر دباؤ بڑھ گیا ہے،ان اہم دفاعی ذخائر کو مکمل طور پر بحال کرنے میں کم از کم تین سال لگ سکتے ہیں

فاکس نیوز کےمطابق پینٹاگون کو ہنگامی فنڈنگ میں سے 18.2 ارب ڈالر مختص کیےگئے ہیں،جنہیں پیٹریاٹ میزائل سسٹمز، ٹاماہاک کروز میزائلوں اورتھاڈ دفاعی نظام کے ذخائر کی بحالی اور توسیع پر خرچ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سی این این نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ کا دائرہ بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں،امریکی سینٹرل کمانڈ  نے جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکیلئےعسکری منصوبہ تیارکرلیا،ایران کے میزائل ٹھکانوں پر 2 ہفتوں تک شدید بمباری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے