آبنائے ہرمز سے 3 روز میں 29 بحری جہاز گزرے: میرین ٹریفک

مسقط: عالمی بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے میرین ٹریفک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے 3 روز میں 29 بحری جہاز گزرے۔

میرین ٹریفک کے مطابق 24 سے 26 جولائی کے دوران آبنائے ہرمز سے مجموعی طور پر 29 بحری جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی، 21 جہاز آبنائے سے باہر نکلے جبکہ 8 جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ باب المندب سے بھی 3 روز میں 100 بحری جہاز گزرے، 51 بحیرہ احمر میں داخل ہوئے اور 49 وہاں سے روانہ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے