میرپور: آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سج گیا، 3 اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی۔
میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتخابی عملے کو پولنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔