ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی: امریکی اخبار کا دعوی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراق کے ذریعے پیش کی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے عراقی وزیرِاعظم علی الزیدی کے ذریعے پیش کی گئی تجویز مسترد کی، عراقی وزیرِاعظم حالیہ دورۂ واشنگٹن کے بعد تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی پیشکش کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی قابلِ قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس میں آبنائے ہُرمز کے کنٹرول کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ علی الزیدی نے واشنگٹن دورے کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات سے آگاہ کیا تھا لیکن ایران اور امریکا کے درمیان پہلے ہی کافی ثالث موجود ہیں، مسئلہ پیغامات پہنچانے کا نہیں بلکہ غیرمنطقی، لالچی اور دوسروں پر کنٹرول کرنے والے امریکی رویے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے