میناب اسکول سانحہ: ڈی این اے کے ذریعے 34 شہداء کی شناخت مکمل

میناب: میناب اسکول کے المناک سانحے کے بعد 34 شہداء کی باقیات کی ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہداء کے 68 جسمانی اعضا اور باقیات برآمد کی گئی تھیں، جن کی شناخت انتہائی احتیاط سے کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔

شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

شہداء کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ اور شہری سوگ کی تقریبات اور تدفین کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ ان تقریبات میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا اور انہیں مکمل عزت و احترام کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

میناب اسکول کا یہ سانحہ خطے کے المناک ترین واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس پر مقامی آبادی سمیت مختلف حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے