اوگرا نے پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 06 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے