اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، افغانستان کے دراندازی، کشمیر کی صورتحال اور سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوئی۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج اسلام آباد پہنچیں اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کی شعبہ جات میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دیرینہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، یہ دورہ دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔