دبئی: امریکی خبر رساں ادارے اے پی (Associated Press) کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 16 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 430 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد پہلی بار ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ اردن میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں دو امریکی اہلکار ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہو گیا۔
امریکی فوج کے مطابق جمعے کو ہونے والے ڈرون اور میزائل حملے میں مزید چار اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 16 امریکی فوجی ہلاک اور 430 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جو اس تنازع میں امریکی افواج کو پہنچنے والے نمایاں جانی نقصانات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔