ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمارے پاور پلانٹس اور پلوں پر حملہ کیا تو پورے خطے کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیں گے۔
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران کے انفراسٹرکچر پر حملے ہوئے تو خطے کو اونٹوں کے دور میں واپس بھیج دیں گے۔ امریکا کو آبنائے ہرمزمیں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
دوسری جانب کویت اور بحرین کی افواج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دونوں ممالک ایک بار پھر ایرانی فضائی حملوں کا نشانہ بنے، جبکہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے تنازع پر ایران اور امریکہ کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت کے علی السالم فضائی اڈے پر ریڈار نظام، ایک فضائی دفاعی نظام اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ تہران کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔