ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ عمان پہنچ گئے

تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ  عمان پہنچ گئے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آبنائےہرمزسےمتعلق مذاکرات میں شرکت کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ایران نے اب تک تمام وعدوں کی پاسداری کی،امریکا کو بھی عملدرآمد کرنا ہوگا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ عباس عراقچی کادورہ عمان مشاورتی عمل کا تسلسل ہے،فریقین آبنائے ہرمزسےجہازوں کی آمدورفت کے لیے مناسب طریقہ کار پر بات چیت کریں گے۔

وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے بارے میں تیزی سے مایوس ہوتی جا رہی ہے،سی این این نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ایران کو آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنانا ہوگی،ایسا نہ ہوا تو امریکا جوہری مذاکرات کی طرف پیشرفت نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے