امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر امریکا نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کو دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہم سے بات چیت جاری رکھنے کا کہا ہے، ہم نے اس پر اتفاق کیا ہے، تاہم امریکا نے انہیں واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔