شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک

تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو آہوں سسکیوں کے ساتھ مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی۔ شہید کی نمازجنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔ مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔ لاکھوں افراد نے رہبر کو الوداع کہا۔

شہید کی تدفین اور جنازے کی چھ روزہ تقریبات تہران ۔ قم ۔ نجف ۔ کربلا اور مشہد میں ہوئیں ۔ ایران کی سیاسی و عسکری قیادت سمیت دنیا بھر سے وفود نے شرکت کی۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہ میں ہوگا، آج نماز مغرب و عشاء کے بعد تعزیتی اجتماع میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ائیرپورٹ پہنچایا۔

اس سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسیؓن اور حضرت عبّاس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی، گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں70 لاکھ سے زائد سوگواران شریک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے