ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی، ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کا جواب توہین سے نہیں دیں گے۔
ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پالیسی نہیں اپنائیں گے جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں، ایران ہرقیمت پر اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہونگے، امریکی مہم جوئی آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے کے عمل میں سنگین رکاوٹ پیدا کرے گی، غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی حق یا مفاد نہیں ہے۔