امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا،میرے خیال میں مفاہمتی یادداشت ختم ہوچکی،اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔
ترکی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنیٹو چیف کے ساتھ میڈیا سےگفتگو میں کہا گذشتہ روز ایران نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے جہازوں پرحملے کئے،ہم نے ایران کے معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا،ان سے کوئی معاملہ نہیں کرنا چاہتا،وہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نےمزیدکہا نیٹو امریکا کا مشکل ترین پارٹنر ہے،میں نیٹو سے خوش نہیں ہوں،انہوں نے ایران کے خلاف ہماری مددنہیں کی،امریکا کو نیٹو کی ضرورت نہیں،ہم نے نیٹوممالک کو روس سے بچانے کےلیے ایک ٹریلین ڈالرخرچ کیے،اسپین ایک ناکام ملک ہے،وہ نیٹو کا اچھا اتحادی نہیں،ایران کےخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کیلئے یورپ سے 5,000 طیاروں نے پروازیں کیں۔
خیال رہے کہ امریکی فوج نے رات گئے ایران میں 80 سے زائد فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے،امریکی فوج کےمطابق کارروائی ایران کی جانب سے بحری گزرگاہ میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی,حملوں میں ایران کے جزیرہ قشم، خارگ، سیرک اور بندرعباس میں واقع فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔