شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں، شہری غم سے نڈھال

تہران: شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں ہے۔

تہران کی سڑکوں پر لاکھوں افراد تصاویر اٹھاکر رہبر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں،جلوس میں شہید سپریم لیڈر کی بیٹی،داماد، بہو اور نواسی  کے جسد خاکی خصوصی گاڑی میں رکھے گئے ہیں۔

جلوس  امام حسین اسکوائر،انقلاب اسٹریٹ،انقلاب اسکوائر، آزادی اسکوائر اورشاہد لشگری ہائی وے سے ہوتاہوامہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

شرکا کو گرمی سے بچانے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ایرانی شہید رہبر اعلی کے جسد خاکی کو منگل کے روز مقدس شہر قم منتقل کیا جائےگا۔

بدھ کے روزعراق کے شہر نجف اور کربلا میں آخری دیدار اور تعزیتی تقریبات ہوں گی،جمعرات کے روز جسد خاکی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کی حدود میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے