سعودی عرب کی قیادت میں نیا علاقائی اتحاد سامنے آگیا

ریاض: مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران کے ساتھ جنگ کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں ایک نئے علاقائی اتحاد کے ابھرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کو بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ تنازع نے خلیجی ممالک کو معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے نمایاں نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے باعث خلیجی ریاستوں کی برآمدات، تجارتی سرگرمیاں اور علاقائی سلامتی کا احساس متاثر ہوا، جس کے بعد نئے سکیورٹی اور سیاسی تعاون کی ضرورت محسوس کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے روایتی دائرہ کار سے باہر ایک نیا علاقائی بلاک تشکیل پا رہا ہے، جس میں سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ اور مصر شامل ہیں۔ اس اتحاد کا مقصد خطے میں باہمی تعاون، سلامتی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے