پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا

پیدائشی شہریت سے متعلق قانونی محاذ پر ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے  "پلان بی”، پر غور شروع کر دیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایگزیوس کے مطابق پلان بی کے تحت ان حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی تجویز زیر غور ہےجن کے بارے میں شبہ ہوکہ وہ بچےکی پیدائش کےذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے کے مقصد سے ملک میں آ رہی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے تاحال حاملہ خواتین کے امریکا میں داخلے پر باقاعدہ پابندی عائد نہیں کی،امریکا کو احتیاط سے فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور کون نہیں۔

ایگزیوس کےمطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر پہلے ہی کانگریس کو نئی قانون سازی کی ہدایت دے چکے ہیں، جبکہ امریکی محکمہ انصاف بھی "برتھ ٹورازم” اسکیموں کے خلاف تحقیقات مزید تیز کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال تقریباً 20 ہزار سے 26 ہزار بچے برتھ ٹورازم اسکیموں کے تحت امریکا میں پیدا ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے