کانگو میں ایبولا کے کیسز میں اضافہ، ہلاکتوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں ایبولا  وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 438 تک پہنچ گئی۔

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں تازہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 406 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایبولا وائرس کے باعث اب تک 438 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی نگرانی اور علاج کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے