افغانستان کے علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنٹر میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ، 25 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان کے علاقوں پکتیکا، پکتیا اور کنٹر میں جماعت الاحرار اور کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے۔ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں 25 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے بھی ملیامیٹ کردیے۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے واضح کردیا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حالیہ کارروائیاں بھی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی حملوں کا جواب ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لے کر خیبر اور بلوچستان تک حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے افغان سرحدی علاقوں میں کارروائی کی ہے۔ باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر خان فروش عرف زبل 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 خوارج کو ٹھکانے لگادیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے