اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کرلیا۔
اسلام آباد میں ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیرتجارت جام کمال اوروزیر بحری امور جنید انوار موجود تھے،اجلاس میں پاک ایران متعلقہ سئنیر حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا دونوں ممالک کے مابین زمینی روابط کی مضبوطی سےتجارتی مواقع بڑھیں گے،ایران اورپاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے جنگ رکوانے اور امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر اظہار تشکر کیا،دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اور کنٹینرز کی کلیئرنس کےمسائل کامعاملہ بھی اٹھایا،فریقین نےپاک ایران بارڈرپرحل طلب مسائل کے لئےمشترکہ اقدامات پر اتفاق کرلیا۔