شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے

اسلام آباد، لاہور اورکراچی سمیت تمام شہروں میں سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، کئی مقامات پر جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پہنچے گا ۔

ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا،جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوگا،جلوس کے راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں  نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگاجوکہ حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگا،جلوس کے تمام راستوں کوکٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے،کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا،شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے