کراچی: 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی سخت، سڑکیں گلیاں بند

کراچی: 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس نمائش سے شروع ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔

اس حوالے سے پولیس نے جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

پولیس نے صدر، ریگل چوک اور اطراف کی سڑکوں اور گلیوں کوبند کردیا ہے جبکہ جلوس کے روٹس میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بتایا کہ  ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی جلوس کے راستوں اور اطراف میں موبائل فون سروس متاثر ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے