قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی۔ 

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں اراکین نے بجٹ 27-2026 کی منظوری  دی۔ 

بجٹ منظور کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے  قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 

فنانس بل

فنانس بل 27-2026 کے مطابق یکم جولائی سے 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر86 فیصدڈیوٹی ہوگی جب کہ 3001 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی پر ٹیکس معاف ہوگا۔

دوسری جانب صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز اور اورنگی ٹاؤن کے ویلفیئر ادارے، میک اے وش فاؤنڈیشن کو ٹیکس رعایت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے