برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

لندن: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ پارٹی سربراہی کے انتخابات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر رہوں گا،نئی قیادت کو ذمہ داریاں منتقل کرنے کے عمل میں مکمل تعاون اور اپنے بعد آنے والے وزیراعظم کی ہر ممکن مدد کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح انکی کنگ چارلس سے گفتگو ہوئی ہے،وہ لیبر پارٹی سے قیادت کے انتخابات کے لیے ٹائم لائن طلب کریں گے،پارٹی سربراہ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا۔

کیئراسٹارمر نےکہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سےانکی اپنی پارٹی یہ سوال اٹھا رہی تھی کہ آیا وہ آئندہ عام انتخابات کے لیےموزوں امیدوار ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا دو سال قبل وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانا زندگی کا سب سےاہم لمحہ تھا،چھ برس قبل جب لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی تو پارٹی شدید مشکلات کا شکار تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے