گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب 30 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا،اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے اراکین سے حلف لیا،اسپیکر نے حلف کے بعد اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔

اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 13،مسلم لیگ (ن) کے 9،استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔

اجلاس کے اگلے مرحلے میں اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا،وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی سے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوں گے،اسپیکر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

اسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا،3 بجے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا،واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے