امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے

برجن سٹاک: خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے۔ 

اس موقع پر جے ڈی وینس نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے، دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر  پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔ 

واضح رہے ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے