ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگیا

تہران: ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وفد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت جنگ خاتمے سے متعلق وعدوں پر عملدرآمد کی پیروی کرے گا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مذاکراتی وفدکو میناب 168 کا نام دیا گیا ہے۔

روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پرعمل کیا ہے۔

امریکا پابند ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کرے، اگلے فریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی تو سمجھوتہ خطرے میں پڑ جائے گا۔

 اگلے فریق کو جلد از جلد ضروری اقدامات کرنا ہوں گے، اگلے فریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری سے انکار کیا تو ایران جوابی اقدامات کرےگا۔

دوسری  جانب  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آج  سوئٹزرلینڈ  روانگی متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ  روانگی کا وقت ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے