ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےبیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہوگئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہااس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کےصدور نےدستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط دونوں فریق تنازع کے سفارتی حل کے لیے پُرعزم ہیں، بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے حل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارکباد اورخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کو بھی سراہتا ہوں، جےڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر نےاس کامیابی کوممکن بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے