اسرائیل نے جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی، باز نہ آیا تو سخت جواب دیا جائے گا: ایران

تہران: ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی کمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو ایران کی مسلح افواج سخت ردعمل دیں گی۔

خاتم الانبیاء مرکزی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی کم از کم 84 مرتبہ خلاف ورزی کی۔

بیان میں اسرائیلی فوج کو "صہیونی حکومت کی دہشت گرد فوج” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور لبنانی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

ایرانی کمان نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں بند نہ کیں تو اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود کشیدگی برقرار ہے اور فریقین ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے