انمول پنکی کیس میں بڑی پیش رفت، موبائل ڈیٹا ریکور ہوگیا

کراچی: ‏منشیات کیس میں بڑی پیشرفت، انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیرمعمولی ڈیٹا مل گیا، 100 جی بی سے زائد ڈیٹا اور 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز ریکور کرلی گئیں۔

این سی سی آئی اے سے پنکی کے موبائل فون ڈیٹا کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزکشنز، کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں، پنکی کے فون میں 13 ہزار سے زائد لوگوں کے فون نمبر ری کور کیے گئے، غیرمعروف کمپنی کے برانڈ میں پنکی کے 42 ہزار کال لاگ بھی پکڑی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول پنکی نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ کھول رکھے تھے، ایک واٹس ایپ موبائل فون نمبر پر جبکہ دوسرا بزنس اکاؤنٹ تھا۔ پولیس حکام نے پنکی کا موبائل فون فارنزک کیلئے این سی سی آئی اے کو بھجوایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے