ایران نے اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کو امریکا سے بچانےکی کوششیں تیز کردیں، سی این این کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کو امریکا سے بچانےکی کوششیں تیز کردی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ طور پر بم بنانےکی صلاحیت والے اس یورینیم کےگرد بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً ڈیڑھ ٹن افزودہ یورینیم ہے  اور اس یورینیم تک پہنچنا ایک ماہ پہلےکے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔

ماضی میں صدر ٹرمپ اشارے دے چکے ہیں کہ وہ امریکی فوج کو ایران میں گھس کر یورینیم کو قبضے میں لینے کا حکم دے سکتے ہیں۔ مئی میں ایسا ہی ایک آپریشن آخری وقت میں "انتہائی خطرناک” قرار دے کر ادھورا چھوڑا جا چکا ہے۔

افزودہ یورینیم کا ایک بڑا حصہ اصفہان کے تباہ شدہ ایٹمی مرکز کے سیکڑوں ٹن ملبے تلے دبا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے