کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دن میں ریکارڈ کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے خریداروں کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی، جہاں دونوں قیمتوں میں یکمشت بھاری کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا کہ ملک بھر میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 11 ہزار 240 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 181 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 443 روپے پر آ گئی ہے۔