ایران امریکا تنازع پر پاکستانی سفارتی رابطے جاری ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ایران امریکا تنازع پر پاکستان کے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران عسکری و سول قیادت مستقل طور پر متحرک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات اس ہفتے بھی جاری رہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر سے 2 مرتبہ رابطہ کیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے 2 دورے کیے۔

فیلڈ مارشل کے ایران کے ممکنہ دورے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل دورہ ایران کر رہے ہیں یا نہیں، اس کی نہ تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی تردید۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے