برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم

نئی دہلی: بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور ہزیمت اٹھانی پڑی۔

برکس وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت میزبان ہونے کے باوجود رکن ممالک کو مشترکہ اعلامیہ پر متفق نہ کرسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک میں اختلافات ختم نہ ہوسکے۔ اس لیے بھارت کو مجبورا صدارتی اعلامیہ جاری کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ بھی نئی دلی میں برکس کا مشاورتی اجلاس اعلامیہ کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے