سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون فیلڈنگ کوچ مقرر

انگلینڈ: مینز کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ انگلینڈ کی سابق وکٹ کیپر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

سارہ ٹیلر انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئی۔ سابق وکٹ کیپر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا۔

فیصلہ خواتین کوچز کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، پہلی مرتبہ کوئی خاتون کوچ مینز انٹرنیشنل ٹیم کی کوچنگ کریں گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے