ہم مشکل حالات میں اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر

بیجنگ: چین میں ایرانی سفیر عبدالرزاق رحمانی فضلی نےکہا چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایران کی حمایت اور مدد کی،تہران اوربیجنگ کے تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہوں گے،ہم مشکل حالات میں اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولیں گے۔

چین میں ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پرگفتگو ہوئی،امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں،مذاکرات مقصد مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینا ہے۔

ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے