وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے