پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا آغاز تاریخی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 1,288 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 190,455 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور بھرپور خریداری کے باعث مجموعی تیزی 1,355 پوائنٹس تک جا پہنچی اور انڈیکس 190,522 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے جزوی اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کا تسلسل آج کی زبردست کارکردگی میں نظر آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے