ایلیمنیٹر2، حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد کو 2 رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور: حیدرآباد کنگز مین نے انتہائی سنسنی خیز میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو محض 2 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو پشاور زلمی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدرآباد کی جانب سے دیئے گئے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا پائی اور 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد کی جانب سے مارک چیپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حید علی نے 31، ڈیوون کانوے نے 30، شاداب خان نے 22 ، کرس گرین نے 21 اور فہیم اشرف نے 19 رنز بنائے ۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید، حسن خان اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر حیدرآباد کنگز مین نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔

عثمان خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کوشل پریرا نے 37، صائم ایوب نے 38 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔

دوسری جانب معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسویل صرف 3 رنز ہی اسکور کر سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رچرڈ گلیسن اور کرس گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے